سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال، 186.15 پوائنٹس کی مندی

Published On 03 May,2021 04:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کی خبروں کے باعث غیر یقینی صورتحال تاحال برقرارہے۔ 100 انڈیکس 186.15 پوائنٹس گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال تاحال چھائی ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاؤن کی ممکنہ اطلاعات نے سرمایہ کاروں کو ہاتھ روکے رکھنے پر مجبور کیا ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ 100 انڈیکس 43630 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا تھا ، کاروبار میں تیزی بھی دیکھنے کو ملی تھی۔

کاروبار کے ا ختتام پر 100 انڈیکس 186.15 پوائنٹس کی مندی کے بعد 44076.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 12 کروڑ 52 لاکھ 76 ہزار 315 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
 

Advertisement