گذشتہ مالی سال کے مقابلے مالی سال 2021 میں بیرونی ذرائع سے 10 فیصد زائد قرض موصول

Published On 03 May,2021 01:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گذشتہ مالی سال کے مقابلے مالی سال 2021 میں بیرونی ذرائع سے 10 فیصد زائد قرض وصول ہوا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے مارچ 2021 کے دوران 7 ارب 41 کروڑ ڈالر کی رقم بیرونی ذرائع سے موصول ہوئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 73 کروڑ ڈالر وصول ہوئے تھے۔ حکومت نے رواں مالی سال بیرونی ذرائع سے 12 ارب 23 کروڑ ڈالر وصول ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ سپورٹ کے لئے ایک ارب 34 کروڑ ڈالر، قرضوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 12 کروڑ ڈالر، منصوبوں سے متعلق ایک ارب 35 کروڑ ڈالر، سیف ڈپازٹ کی مد میں چین سے ایک ارب ڈالر اور اجناس کے لئے تقریبا 44 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔
 

Advertisement