سندھ ہائیکورٹ: وبا کی تیسری لہرمیں روسٹر محدود، رجسٹرار نے سرکلر جاری کر دیا

Published On 03 May,2021 12:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا ایس اوپیز اور گائیڈ لائن کے حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا۔ نئے سرکلر پر 22 مئی تک عمل درآمد کیا جائے گا، وبا کی تیسری لہرمیں روسٹر کو محدود کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے سرکلر کے مطابق کورونا ایس اوپیزپرسختی سےعمل درآمد کیا جائے، صرف ارجنٹ درخواستوں پرسماعت کی جا سکے گی، کریمنل اپیلیں، ضمانتوں سمیت حکم امتناع اور دیگرمعاملات زیرسماعت ہوں گے، نئےسرکلرپر22 مئی تک عمل درآمد کیا جائیگا۔

نئے سرکلر پر حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ بینچ میں بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ جیلوں سے رہائی، مقدمات میں حتمی دلائل سمیت کریمنل مقدمات کی سماعتیں ہونگی، اسپیشل ٹربیونل میں بھی محدوداسٹاف ماسک کےاستعمال کےساتھ کام کریں گے۔