کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے 10 مئی تک مردم شماری نتائج پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کا جائزہ لیکر حلقہ بندیوں کے معاملات طے کریں گے۔
مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کا کب اعلان کیا جائے گا، حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، رپورٹ کا جائزہ لے کر حلقہ بندیوں کے معاملات دیکھیں گے۔ درخواست کی مزید سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔