سٹاک مارکیٹ: 231 پوائنٹس کا اضافہ، امریکی ڈالر مزید 44 پیسے سستا

Published On 06 May,2021 04:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا، اختتام پر مارکیٹ 231 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 45 ہزار 175 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی تیزی کے سبب حصص کی مالیت 54 ارب روپے بڑھ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے مالی نتائج بہتر آنے سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آرہی ہے ۔۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے کمی کے بعد 152 روپے 60 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔
 

Advertisement