دنیا اقوام متحدہ کے بغیر بہتر طریقے سے کام نہیں کرسکتی، منیر اکرم

Published On 06 May,2021 08:06 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بغیر دنیا بہتر طور پر کام نہیں کر سکے گی۔ اقوام متحدہ تمام اقوام کی نمائندگی کرتی ہے اور تمام اقوام کو ایک ساتھ لے کر چلنے والی تنظیم ہے۔

ای سی او ایس او سی کے رکن ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے سنگین صحت ، معاشی اور معاشرتی بحران “کووڈ۔ 19” ہے اور ہمیں اس بحران سے مل کر نمٹنا ہے جس میں سائنس تو کامیاب ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے یکجہتی کے معاملہ پر دنیا کو اب تک ناکامی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کے تمام لوگوں تک ویکسین مساوی اور جلد رسائی کو یقینی بنانا ہو گی اور اس کے لئے ای سی او ایس او سی نے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے اور کارروائی کے لئے متعدد سفارشات بھی تیار کی ہیں۔

ایک اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانا بے حد ضروری ہے اور اس کے لئے ہمیں یکجہتی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement