کورونا وبا کی تباہ کاریاں، پاکستان کی مزید مدد کیلئے تیار ہیں، آئی ایم ایف

Published On 07 May,2021 09:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وبا کی تباہ کاریوں کے سبب آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مزید مدد کیلئے تیار ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی مزید مدد کرنا چاہتے ہیں، حال ہی میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جاری کیے۔

انہوں نے عالمی وبا کی وجہ سے مالی مشکلات کے شکار ممالک پاکستان سمیت ارجنٹائن، چاڈ، یوگنڈا سے تعاون جاری رکھنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement