ترسیلات زر کی بڑھوتری میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے: آئی ایم ایف

Published On 19 April,2021 09:47 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لینا جارجیوا نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کی بڑھوتری میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک میں ترسیلات زر کے ذریعے بھیجی گئی رقوم معاشی سرگرمیوں اور کروڑوں افراد کی زندگیوں کے لئے اہم ہیں۔

آئی لیب سپرنگ میٹنگز ورچوئل ورکشاپ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب ممالک میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل تقسیم کے خدشات کو کم کرنےکے لئے عالمی برادری کو چاہیے کہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ تمام ممالک ڈیجیٹل کرنسی کی ایجادات سے یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے تین شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ سب سے پہلے کرنسی یا دولت کی نئی اقسام قابل بھروسہ ہونی چاہئیں۔ دوسرے نمبر پر مقامی معاشی و مالیاتی استحکام کو تحفظ حاصل ہوا اور ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا تاکہ مالیات کا بین الاقوامی نظام بھی مستحکم اور موثر رہ سکتے۔

انہوں کہا کہ اس حوالہ سے فنانشل سٹیبلٹی بورڈ ز، بینک آف انٹرنیشنل سٹیل منٹس ، عالمی بینک اور دیگر شراکت دار مثابقتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ آئی ایم ایف بھی اس حوالہ سے بھرپور معاونت فراہم کرے گا تاکہ بڑھتی ڈیجیٹل تفریق کوکم سے کم کیا جا سکے تاکہ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک بھی ڈیجیٹل کرنسی کی نئی ایجادات سے یکساں طور رپ مستفید ہو سکیں
 

Advertisement