پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کی 50 کروڑ ڈالر کی پانچویں قسط جاری

Published On 07 May,2021 11:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی پانچویں قسط جاری کر دی۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق ایک ماہ قبل ہی پاکستان کا جائزہ مکمل کرلیا گیا تھا، پاکستان کے لئے فوری طور پر 50 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کردی گئی ہے، پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیئے جا چکے ہیں۔

جیری رائس کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں پاکستان کی مکمل سپورٹ لئے تیار ہیں۔ مضبوط معاشی استحکام کے لئے قرض کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ چھٹا معاشی جائزہ وقت پر کرلیا جائے گا۔
 

Advertisement