اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں کمی کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پیٹرول پر لیوی میں فی لٹر 1 روپے 83 پیسے کی کمی کردی گئی، پٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے سے کم کرکے 2 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لٹر لیوی میں 1 روپے 53 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کر کے 3 روپے 61 پیسے کردی گئی ہے، پٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 31 پیسے بڑھ گیا ، پٹرول پر سیلز ٹیکس 15 روپے 77 پسے سے بڑھ کر 16 روپے 8 پیسے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا، فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 13 پیسے کا اضافہ
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 26 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 35 پیسے ہوگیا، پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔