ملک میں آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا

Published On 19 June,2021 04:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ، فلار ملز ایسوسی ایشن نے ٹرن اوور اور چوکر پر سیلز ٹیکس کے خلاف 24جون سے ملز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

فلار ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 1545ملز کو تالے لگانے کا عندیہ دے دیا ۔پنجاب کی 950،سندھ میں 185 ،بلوچستان کی 60اور خیبر پختونخوا میں 350 فلار ملزکو تالے لگیں گے۔

ٹرن اوور اور چوکر پر 17فیصد سیلز ٹیکس یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔۔آٹے کی سپلائی بند ہونے سے عوام کو نئے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement