فی تولہ سونا 800 روپے سستا

Published On 24 June,2021 04:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قدر 800 روپے گھٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 783 ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 93 ہزار 707 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث بالترتیب قیمتیں 1420 روپے اور 1217.42 روپے ہے۔