’پاکستان دیگر ممالک کو موٹر سائیکل برآمد کرنے لگا‘

Published On 24 June,2021 07:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان اب دوسرے ممالک کو موٹرسائیکلز برآمد کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جولائی تا اپریل ملک میں مقامی موٹرسائیکلوں کی پیداوار 33.39 فیصد بڑھ گئی، رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ملک میں 20 لاکھ 85 ہزار 795 موٹر سائیکلزتیار کئے گئے۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ سال اس عرصے میں 15 لاکھ 63ہزار 651 موٹرسائیکلز تیار کئے گئے تھے ، پاکستان اب دوسرے ممالک کو موٹرسائیکلز برآمد کررہا ہے۔
 

Advertisement