وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 58 ارب سے زائد واجب الادا، ایک پائی نہ ملی

Published On 25 June,2021 09:15 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کو بجلی کے خالص منافع کی مد میں جاری مالی سال کے دوران مرکز سے ایک پائی بھی نہ مل سکی،وفاق نے صوبے کو مجموعی طور پر 58 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔

مرکز نے خیبر پختونخوا کو رواں مالی سال مجموعی طورپر 58 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ تصفیہ شدہ بقایاجات میں بھی 36 میں سے صرف19 ارب کی ادائیگی کی گئی، اپوزیشن اراکین کہتے ہیں صوبے کے حقوق کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں لیکن صوبائی حکومت کی اپنی دلچسپی نہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے کے حقوق کے لیے مل بیٹھ کر مسائل حل کرینگے، جس طرح آئل و گیس اور دیگر مدات میں بقایات جات ملتے ہیں اسی طرح بجلی خالص منافع کے بقایات جات بھی ملنے چاہیئیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اگلی مالی سال کے لیے سالانہ منافع کی مد میں 29 ارب، تصدیقہ شدہ بقایات جات کی مد میں 8ارب روپے ظاہر کیے ہیں۔
 

Advertisement