ڈالر مزید مہنگا، 158 روپے کی حد عبور ہو گئی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

Published On 05 July,2021 04:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی 158 روپے کی حد عبور کر گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 31 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 157 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں بھی 257.06 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 47429.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ رواں ہفتے کے پہلے پہلے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.54 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 210 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 35 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔
 

Advertisement