محکمہ خزانہ سندھ نے 32.4 ارب ترقیاتی اسکیموں کیلئے جاری کر دیئے

Published On 12 July,2021 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے 32.4 ارب روپے ترقیاتی اسکیمز کیلئے جاری کر دیئے۔

ترجمان وزیراعلی کے مطابق مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے دو ارب 27 کروڑ روپے لوکل باڈیز کو بھی جاری کردیئے ہیں، وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں سندھ واحد صوبہ ہے جس میں نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی بجٹ جاری کر دیا ہے، یہ رقم گزشتہ ہفتہ کے شروع میں جاری کئے تاکہ بلدیاتی ادارے بہتر کام کر سکیں، سندھ حکومت وفاق سے او زیڈ ٹی میں کم وصولیوں کے باوجود لوکل باڈیز کو زیادہ فنڈز دیتی ہے، نئے مالی سال میں کے ایم سی کو ایک ارب 17 کروڑ روپے او زیڈ ٹی اور گرانٹ میں ملیں گے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کا 83 فیصد حصہ لوکل کاؤنسلز کو ادا کیا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوکل باڈیز ہر لحاظ سے مضبوط ہوں، ان کو مالی وسائل بڑھانے کی کوششیں تیز کرنی ہونگی۔


 

Advertisement