سونا مزید 50 روپے مہنگا

Published On 14 July,2021 05:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، قدر مزید 50 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نو امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 817 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام کی قدر 43 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 364 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1440 روپے اور 1234.56 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔