حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات، وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی

Published On 16 July,2021 05:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی اقدام سامنے آیا ہے، حکومت نے پاور سیکٹر اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان اداروں کے واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے سے گردشی قرضے میں مزید 116 ارب کی کمی ہوگی۔
 

Advertisement