ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

Published On 09 August,2021 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 16 امریکی ڈالر گر گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 747 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 93021 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1440 روپے اور 1234.56 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Advertisement