اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی لٹر اضافے کی سمری بھجوا دی

Published On 15 August,2021 09:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سمری بھجوادی ہے، پٹرول کے نرخوں میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کااعلان کرے گی۔

اوگرا کی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ آج شام نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ اگست سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی۔ لیوی میں ردو بدل قیمت میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔
 

Advertisement