فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Published On 07 September,2021 05:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 812 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ،حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement