حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی

Published On 01 October,2021 12:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے، پٹرول پر سیلز ٹیکس میں تین روپے اکسٹھ پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ایک روپے دس پیسے کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کے بعد پیٹرول پر سیلز ٹیکس11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا، پٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا۔
 

Advertisement