حکومت کامہنگائی کا ایک اور وار،ایل این جی مہنگی کردی گئی

Published On 12 October,2021 06:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا وار کرتےہوئے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی اوراکتوبر کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے اکتوبر کیلئے درآمدی لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی 0.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4362 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ کیا گیا جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.7828 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ، سوئی ناردرن سسٹم پر ستمبرمیں ایل این جی کی قیمت 15.3534 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ستمبر میں ایل این جی کی قیمت 15.0918 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
 

Advertisement