اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ آئندہ ہفتے طے پائے جانے کا امکان ہے، لیکن اس کے لئے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کرنا ہوں گے۔
ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایف بی آر محصولات بڑھانے کیلئے نئے ایس آر اوز جاری کرے گا۔ پلانٹ اور مشینری پر ٹیکس بڑھایا جاسکتا ہے۔ پرتعش اور غیر ضروری اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ زیادہ آمدن والے افراد اور کمپنیوں پر انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا۔