حکومت آئی ایم ایف کو "ایبسلیوٹلی ناٹ" کیوں نہیں کہتی: شیری رحمان

Published On 09 October,2021 04:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو "ایبسلیوٹلی ناٹ" کیوں نہیں کہتی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ میں کہا لکھا کہ آئی ایم ایف نے 225 ارب کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اب حکومت آئی ایم ایف کو "ایبسلیوٹلی ناٹ" کیوں نہیں کہتی ہے، ‏آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی کی قیمت اور ٹیکسز میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس بار وزراء قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا کوئی دعوی نہیں کر رہے، وزراء عوام کو روٹی کم کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
 

Advertisement