اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی کڑی شرط پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا اور تمام وزارتوں، ڈویژن اور محکموں کے اعلی افسران کو بیرون ملک اثاثوں کی مکمل تفصیلات ہر سال 31 جولائی تک جمع کرانا ہوں گی۔
اعلی سرکاری ملازمین کے لیے سختی، بیرون ملک کیا بنایا کیا چھپایا، سب بتانا ہوگا، ورنہ کارکردگی الاؤنس بند ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ عالمی انسداد بدعنوانی کے تحت کیا گیا ہے۔ بیورو کریسی کے بیرون ملکوں اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نئے مالی سال میں بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ بیورو کریسی 31 جولائی تک اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں۔
بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات سے بھی آگاہ کیا جائے، بیرون ملک اثاثہ جات خفیہ رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارتوں اور محکموں کے افسران 31 جولائی تک بیرون ممالک اثاثوں کی تفصیلات کے پابند ہوں گے اور معلومات نہ دینے کی صورت میں کارکردگی الائونس سے محروم ہونا پڑے گا۔