کورونا وائرس کے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: آئی ایم ایف

Published On 07 May,2021 09:17 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا ہے کہ کورونا کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے معاونت جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن سے آن لائن نیوز کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا کہ کورونا میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔ کورونا کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان پر قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔

جیری رائس نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی بڑھانے میں معاونت کریں گے۔ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ پروگرام جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ پروگرام کا چھٹا جائزہ حالیہ دنوں ہی اختتام پذیر ہوا ہے۔

جیری رائس کا کہنا تھاکہ موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر فراہم کرچکے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مشاورتی عمل جاری رہے گا۔
 

Advertisement