آئی ایم ایف نے غیریقینی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے فنڈز روک دیئے

Published On 19 August,2021 02:26 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے غیریقینی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے فنڈز روک دیئے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے آئی ایم ایف ہمیشہ عالمی برادری سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔ عالمی برادری میں اس وقت افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ابہام ہے۔ غیریقینی صورتحال کے باعث افغانستان آئی ایم ایف وسائل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتے افغانستان کو 46 کروڑ ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کرنا تھے۔

 

Advertisement