کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار، قدر میں مزید ایک روپے کی کمی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے کی کمی سے 170 روپے 29 پیسے پر فروخت ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلند ترین سطح سے ڈالر کی قیمت میں 4 روپے98 پیسے کمی ہو چکی ہے، ڈالر 26 اکتوبر کو بلند ترین سطح 175.27 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
پاکستانی روپے کی بحالی کا سلسلہ پچھلے ہفتے سے جاری ہے، گذشتہ روز بھی امریکی کرنسی کی قدر میں 36 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 171 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 29 پیسے ہو گئی تھی۔