پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسز سمیت دیگرمسائل نے صنعتوں کو جکڑ لیا، صنعتکارکہتے ہیں حکومت انڈسٹریز کو نظرانداز کرنے کی بجائے سہولیات دے۔
خیبرپختونخوا میں صنعتیں عدم توجہ کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے سے انڈسٹریز کے مسائل مزید بڑھ گئے۔
صوبے کا کاروباری طبقہ اورتاجر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سمیت ٹیکسز سے عدم تحفظ میں مبتلا ہو گئے، سرحد چیمبر کے صدر کے مطابق حکومت کا کام ہے کہ وہ صنعتکاروں اور عوام کو نظر انداز کرنے کی بجائے سہولیات فراہم کرے۔
دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ صوبے میں اپنی ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ بن چکا ہے، مختلف ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی انڈسٹریوں کو رعایتی نرخوں پر دینے سیت انڈسٹریز کے فروغ کے لیے مزید سہولیات بھی دی جائیں گی۔
صنتعکاروں کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں میں خصوصی پیکج کے تحت سبسڈی دی جا رہی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں کوئی سبسڈی نہیں۔