لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1817 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 710 روپے ہو گئی ہے۔