عوام کیلئے بری خبر: بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

Published On 09 November,2021 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ دوسری جانب حکومت نے خصوصی پیکج کےتحت سردیوں کیلئے بجلی سستی بھی کر دی۔

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ نومبر 2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے خصوصی پیکج کے تحت سردیوں کیلئے بجلی سستی کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔ گزشتہ سال کی نسبت زائد بجلی استعمال کرنے کیساتھ نئے صارفین کے لیے بھی قیمت 12.96 روپے فی یونٹ ہوگی۔ سردیوں میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ نرخ یکساں ہوں گے۔

بجلی کے اضافی استعمال پر سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بجائے مثبت فیول ایڈ جسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔
 

Advertisement