بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Published On 21 September,2021 03:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ ڈیزل پر تاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل پر 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل پر 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی پر بھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی۔ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نظر ہوگئے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، جو انھیں آئندہ ماہ کے بلوں میں اداکرنا ہوگا۔
 

Advertisement