عوام کیلئے اچھی خبر، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے سستی

Published On 28 July,2021 03:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہییں ہوگا۔

نیپرا میں سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی 22 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

سی پی پی اے نے بجلی 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے دوران چئرمین نیپرا نے کہا کہ حالیہ دنوں بجلی بحران کے حوالے سے حکومت انکوائری کر رہی ہے، اس کی بڑی وجہ فیول کی عدم دستیابی تھی، جو اوگرا سے متعلق تھا۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ سی پی پی اے نے 3 سال کی 13 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں، ان میں سے 11 ارب کی ایڈجسٹمنس کا صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایڈجسٹمنٹس کا الگ سے کیس بنا کر نیپرا کو پیش کریں گے۔ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ ان ایڈجسٹمںٹ کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھیں۔ چئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا اتھارٹی ان ایڈجسٹمنس کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کرے گا۔
 

Advertisement