مہنگی بجلی کےمعاہدے کرنیوالےاب خود ہی واویلا کررہے ہیں:وفاقی وزیرتوانائی

Published On 06 July,2021 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کے معاہدے کرنے والے اب خود ہی واویلا کر رہے ہیں، بجلی کا پیداواری نظام سابق حکومتوں نے درآمدی ایندھن پر منتقل کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ملکی وسائل چھوڑ کر درآمدی ایندھن پر بجلی گھر لگانے کا جواب دیں، پیک کے 2 ماہ کے علاوہ 10 مہینے 30 فیصد بجلی اضافی رہتی ہے، اس کا جواب کون دے گا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کے ردعمل میں حماد اظہر نے کہا کہ آٹھ سال میں جو آپ نے 26000 میگاوٹ کے مزید بجلی کے مہنگے معاہدے کئے جن سے ضروری بجلی لینی پڑنی ہے اس کا جواب بھی دے دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی وسائل چھوڑ کر امپورٹد فیول پر پاور پلانٹس لگانے کا بھی جواب دے ہی دیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے خود ہی سارا پاور جنریشن کا سسٹم امپورٹد فیول پر لگایا اور اب خود ہی ان کا واویلا کر رہے ہیں، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔
 

Advertisement