کوئٹہ: ایل پی جی کی سرکاری ریٹ کی بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت، شہری پریشان

Published On 18 November,2021 11:37 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وادی کوئٹہ میں موسم سرما کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا، سرکاری ریٹ 220 مقرر جبکہ شہریوں کو 250 سے 280 روپے فی کلو ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہری گیس سلنڈر کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں جو کہ مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔

شہری سلنڈر بھروانے کے لئے جائیں تو انھیں دکاندار ایل پی جی بھی 220 روپے کی مقرر کردہ قیمت پر نہیں بلکہ مہنگے ریٹس 250 سے 280 روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہر سال آگاہی مہم چلائی جاتی ہے لیکن گیس پریشرمیں کمی کا مسلہ حل نہیں کیا جاتا جس کے باعث گیس سلنڈر بھروانا بھی مہنگائی کے اس دور میں عوام کے لئے معاشی مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔
 

Advertisement