کراچی: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکوروہاڈینی نگڑاٹ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جون نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان پورٹل دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے کیونکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کے درمیان رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ طلبا کو انٹرن کے طور پر شامل کریں تاکہ باہمی رابطوں میں اضافہ ہو سکے۔ ڈاکٹر جون نے پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی مہارت سے فوائد حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔