انڈونیشیا میں کورونا وبا بے قابو، صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

Published On 26 June,2021 07:08 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہو گئی ، دارالحکومت جکارتہ میں پچھتر فیصد ہسپتال بھر گئے ،صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی سب سے مہلک قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے، 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ 21 ہزار 95 کیسز منظر عام پر ٓئے ۔ تین سو اٹھاون افراد جان کی بازی ہارگے۔

گزشہ چند ماہ میں اٹھارہ سو بچے بھی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں،، صدر جوکو ویڈوڈو نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
 

Advertisement