سٹیٹ بینک کا ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان

Published On 20 December,2021 12:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں تبدیلی کردی، ایک ہزار ڈالر کی فروخت پر دستاویز طلب اور بیرون ممالک ترسیل کی حد بھی مقرر کردی گئی۔

ڈالر طلب میں مسلسل بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنے کے لئے سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کے قوانیں میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ کمپنیاں اب ایک ہزار امریکی ڈالر کی فروخت پر دستاویز طلب کریں گی، اس کے علاوہ اب صارفین گھر پر بیٹھے ڈالر حاصل نہیں کرسکیں گے۔ ڈالر کے حصول کے لئے انہیں لازمی ایکس چینج کمپنیوں کا چکر ہر صورت لگانا ہی ہوگا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اب صارفین یومیہ نقد یا بیرون ممالک ترسیل 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم نہیں بھیج سکیں گے جبکہ کیلنڈر سال میں ایک لاکھ سے زائد کی خریداری نہیں کرسکیں گے۔

اس کے اعلاوہ طبی اخراجات کی مد میں 70 ہزار ڈالر اور تعلیمی اخراجات کی مد میں 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم بھی بیرون ممالک ترسیل کرنے پر پابند ہوگی۔ قوانین میں ترامیم شفافیت بڑھانے کے لئے کی گئی ہے۔
 

Advertisement