زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے رواں مالی سال 21 فیصد زائد قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ

Published On 20 December,2021 12:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے گذشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال 21 فیصد زائد قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

کاشتکاروں کے لئے بڑی خبر، حکومت نے زرعی پیداوار میں اضافے کی ٹھان لی، اس مقصد کے لئے کسانوں کو اب گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں اور زیادہ قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعداد شمار کے مطابق مالی سال 21-2020 میں زرعی قرضوں کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، گذشتہ مالی سال 1400 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے جبکہ مالی سال 22-2021 میں زرعی قرضوں کا ہدف 21 فیصد اضافے سے 1700 ارب روپے رکھا گیا ہے جس کی منظوری گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے دے دی ہے۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے جہاں ایک طرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہیں پیداوار میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا بھی امکان ہے۔
 

Advertisement