اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان نے انٹرنیشنل مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 1 ارب ڈالر کی رقم کامیاب سکوک بانڈ جاری کرکے حاصل کی گئی، سکوک بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطیٰ، یورپ و امریکہ کے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔
اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں، حکومت نے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر کی منظوری دی، حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفیکیٹس اشوئنس پروگرام کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن رہی جبکہ سکوک بانڈز 7 سال کی میچورٹی کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔