لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر، نیپرا نے بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق فروری کے بجلی بلوں پر ہوگا لیکن 50 یونٹ والے اور کے الیکٹرک صارفین کو استثنی حاصل ہوگا۔ بجلی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے فیصلے کے خلاف ممبر سندھ رفیق شیخ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ دسمبر میں ایل این جی کی عدم دستیابی سے صارفین پر 2 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، انتظامی نا اہلی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ رفیق شیخ نے نیپرا کی توثیق کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی کی خریداری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔