بجلی بم گرنے کو تیار: بجلی کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان

Published On 31 January,2022 11:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کمپنی بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پر اڑ گئی۔ نیپرا میں تین روپے بارہ پیسے بجلی نرخ اضافے کی درخواست دائر کر دی ،فیصلہ کل ہوگا۔

سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمد ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

 

Advertisement