کوئٹہ: (دنیا نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ نے کمر توڑ دی۔ کوئٹہ کے عوام حکومت پر برس پڑے، 12 روپے اضافے کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 160روپے مقرر ہوگئی۔
حکومت کی جانب سے عوام کے لیے سال 2022 کا ایک نیا تحفہ پٹرول 148 روپے لٹر سے اب 12 روپے اضافے کے ساتھ 160 روپے فی لٹر مقرر کر دیا گیا جس سے عوام بھی حکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ پیٹرول سستا ہو تو صرف ایک روپے اور مہنگا ہو تو 12 روپے، تبدیلی سرکار کو غریب عوام کا کوئی احساس ہی نہیں جو اب تک عوام کے لیے صرف مشکلات کا سبب بنی ہے۔
پیٹرولیم منصوعات کے قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے کے ساتھ ہی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا جو پہلے سے ہی عوام کی پہنچ سے دورہیں۔