لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا اثر عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آیا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1972 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 3400 روپے بڑھ گئی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہوگیا ہے۔