ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر جعلی خبریں شیئر کی جانے لگیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اب باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دونباس ریجن میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں فضا میں بیک وقت پانچ جنگی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Tens of #Russian Bomber Aircrafts in Kiev #Ukraine
— الدكتور حيدر رشاد (@SumarianHaidar) February 24, 2022
شاهد الطيران الحربي الروسي بالعشرات في أجواء أوكرانيا#أوكرانيا #روسيا_وأوكرانيا #دونباس pic.twitter.com/JWsWCsU7da
سوشل میڈیا پر ان طیاروں کو روسی فضائیہ کا قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ طیارے یوکرین پر حملے کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔
تاہم اب روس کی وزارت برائے خارجہ امور نے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ان طیاروں کو روس سے منسوب کیا جارہا ہے تاہم یہ سچ نہیں اور ایسے مواد روس کیخلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔