کراچی: (دنیا نیوز) قرض و سود کی ادائیگیوں کے سبب ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں 28 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے ہی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح 18 فروری 2022 تک ملکی کُل زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالرکی سطح پر موجود ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق قرض و سود کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، حکومت کو ہر صورت برآمدات میں اضافے اور درمدات میں کمی کے اقدامات کرنا ہونگے۔