اسلام آباد:(دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ تجارتی خسارہ 91.97 فیصد اضافہ کے ساتھ 28 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 7 ماہ میں درآمدات 46 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا جنوری برآمدات 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، 7 ماہ میں درآمدات میں 58.84 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے برآمدات 23.96 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں تجارتی خسارے میں 30.19 فیصد کمی ہوئی، جنوری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا، جنوری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں اور اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔