پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ اجلاس، سرکلر ڈیٹ میں اضافے پر اظہار تشویش

Published On 10 March,2022 01:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ویں جائزہ اجلاس میں سرکلر ڈیٹ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اس جائزہ اجلاس کے بعد اپریل میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہوگا۔

قرض پروگرام کے تحت مزید قرضہ لینے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے ورچوئل اجلاس میں معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف کو سرکلر میں اضافے اور مالیاتی خسارے میں اضافے پر تشویش ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو فروری تک معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا اور جولائی تا فروری ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی، اسی عرصے کے دوران سبسڈیز پر بھی بریفنگ دی۔

پاکستان نے سرکاری ملازمین کی حالیہ تنخواہ پر 15 فیصد اضافے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف کو وزیر اعظم کے 28 فروری کے ریلیف پیکج سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کا ساتویں اجلاس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کارکردگی کا جائزہ لے گا اور قرض پروگرام کی نئی قسط مل سکے گی۔  

Advertisement