یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل ایک مرتبہ پھر مہنگا

Published On 10 March,2022 06:14 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل ایک مرتبہ پھر مہنگا کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ کوکنگ آئل 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر گذشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، آئل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا تھا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا ۔

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
 

Advertisement